’’پاکستان میں مہنگی بجلی کے مسائل کا سامنا ہے‘‘

وزیر توانائی سندھ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگی بجلی کے مسائل کا سامنا ہے، ملک میں توانائی کی پیداوار کے وسائل بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے سولر کلین انرجی پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں مہنگی بجلی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امیتاز شیخ نے مزید کہا کہ ملک میں توانائی کی پیداوار کے حوالے سے وسائل بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

وسائل کے استعمال پر زور دیتے ہوئے تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کول، ونڈ اور سولر انرجی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بتایا کہ ہائبرڈ پالیسی پر سندھ میں عمل ہورہا ہے، اینگرو گروپ کے ساتھ اس سلسلے میں معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔