اسلام آباد: دفترخا رجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان چونتیس ملکوں پرمشتمل اسلامی اتحاد میں شامل ہے اوراس کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسلامی اتحاد کا حصہ ہوتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں کے حوالے سے مزید تفصیلات کا منتظر ہے۔
پاکستان نے اوآئی سی کی بیالیسویں وزرائے خارجہ کونسل میں اقوام متحدہ اوراوآئی سی کی تمام قراردادوں کی حمایت کی تھی۔
دہشت گردی اورانتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ علاقائی اوربین الاقوامی کوششوں میں تعاون کرتے رہیں گے۔
پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں اوردونوں ممالک دہشت گردی ختم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔