پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی، نئے لائسنس جاری

پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی  (پی این آر اے) نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 2 نئے لائسنس جاری کر دئیے۔

پاکستان میں پہلی سربمہر تابکار ماخذ کی تیاری کیلئے آپریٹنگ لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

تحقیقی ری ایکٹر کیساتھ Molybdenum پیداواری سہولت کی تعمیر کا لائسنس بھی جاری کیا گیا ہے۔ شعبہ طب، صنعت اور تحقیقاتی مقاصد میں استعمال سربمہر تابکار ماخذ تیار کئےجائیں گے۔

چیئرمین پی این آراے فیضان منصور کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی تابکار ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر بنانے کے عزائم کی حمایت کر رہا ہے، پاکستان خودکفالت کیساتھ برآمدکنندگان کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔