بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹی 20 رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 20 درجے تنزلی کے بعد 514 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 50 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آؤٹ آف فارم اوپنر صائم ایوب تین درجے تنزلی کے ساتھ 64ویں نمبر پر آگئے جبکہ حسن نواز کی 22 درجے تنزلی ہوئی اور وہ 68ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بابر اعظم اور محمد رضوان بھی بالترتیب 13ویں اور 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
فخر زمان کی رینکنگ میں بہتری ہوئی وہ 426 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھ درجے ترقی کرکے 79ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
کپتان سلمان علی آغا 8 درجے گر کر 93ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں سرفہرست ہیں، بھارت کے ابھیشیک شرما اور تلک ورما بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
بولرز رینکنگ میں فاسٹ بولر عباس آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 608 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 22ویں نمبر پر ہیں، حارث رؤف 24ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی، اس کے بعد انگلینڈ کے عادل رشید اور بھارت کے ورون چکرورتی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔