ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف افتتاحی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ کے پہلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم میں بابر اعظم کپتان، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
Our playing XI for the first match of #AsiaCup2023 🇵🇰#BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/U8KaRXDqHH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2023
واضح رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ کل ملتان میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ دو ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔