صدر عارف علوی پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

راولپنڈی: صدر عارف علوی پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے پاکستان کے صدر عارف علوی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

صدر عارف علوی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے تو ان کا استقبال چیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کیا۔

اس کے علاوہ برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر بھی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہیں جہاں انہوں نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے