پاکستان ریلوے نے موہنجو داڑو پسنجر ٹرین کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ریلوے حکام کے مطابق موہنجو داڑو پسنجر کی سروس کو کراچی تک بڑھانےکا آغاز کر دیا، پسنجر ٹرین کراچی تا روہڑی براستہ لاڑکانہ اور دادو چلائی گئی ہے۔
پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ مقصد مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے اقدام کا مقصد اندرون سندھ کے مختلف علاقوں کو کراچی سےجوڑنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے عوام کو سفری سہولتیں بہتر طریقے سے میسر آئیں گی سندھ کے اندرونی علاقوں سےکراچی کیلئے رابطہ مزید مستحکم ہوگا۔