ریلوے مسافروں کیلیے زبردست خوشخبری

مہنگے کرایوں سے پریشان مسافروں کو پاکستان ریلوے نے زبردست خوشخبری سنادی۔

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں کمی کر دی۔ تمام ٹرینوں اور اس کےکلاسز کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اےسی کلاس میں 100 سے 150 روپےتک کمی کی گئی ہے جب کہ اکنامی کلاس کےکرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

کرایوں میں کمی کا اطلاق 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 17 پیسے کم کردی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 269روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272روپے 77پیسے فی لیٹر ہو گئی۔