پاکستان ریلوے نے موسمِ گرما کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا جو 15 اپریل 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے موسم گرما کے لیے 6 ایکسپریس ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔
ہزارہ ایکسپریس کراچی سٹی سے 07:00 کے بجائے 7:35 پر روانہ ہوگی۔ پاکستان ایکسپریس کراچی کینٹ سے 13:30 کے بجاے 14:00 بجے روانہ ہوگی۔
کراچی اور لاہور سے 16:30 کے بجائے بیک وقت 17:00 بجے روانہ ہوگی۔ ملت ایکسپریس کراچی کینٹ سے 17:00بجے کے بجاے 17:30 پر روانہ ہوگی۔
تیزگام کراچی کینٹ سے 17:30 کے بجاے 18:00 بجے روانہ ہوگی۔ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی کینٹ سے 15:30 کے بجاے 18:30 پر روانہ ہوگی۔
باقی تمام گاڑیاں اپنے پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق چلتی رہیں گی۔