دورہ زمبابوے میں پاکستان شاہینز نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی۔
پانچویں ون ڈے میں میزبان ٹیم کو ایک سوستتر رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
ہرارے میں کھیلیے گئے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین سو پندرہ رنز کا ہدف دیا۔ عمران بٹ، حسیب اللہ اورعمیر بن یوسف نےنصف سنچریاں بنائیں۔
5th One-Day – Zimbabwe Select v Pakistan Shaheens at Harare Sports Club, Harare
Pakistan Shaheens beat Zimbabwe Select by 177 runs.
Pakistan Shaheens: 314-6 (50 ov)
Zimbabwe Select: 137-10 (31.4 ov)#ZIMvPAK pic.twitter.com/fJphx5QTzD— PCB Live Scores (@TheRealPCB_Live) May 25, 2023
ہدف کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم صرف ایک سو سینتیس رنز پر سمٹ گئی۔ شاہنواز داھانی اور قاسم اکرم نے تین تین شکار کیے۔
چھ میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو تین دو کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا آخری میچ ہفتےکو کھیلاجائےگا۔