پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دے دی

پاکستان شاہینز

ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دی۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم 203 رنز کے تعاقب میں 16.1 اوورز میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت نے شاندار سنچری اسکور کی۔

پاور پلے میں اسٹرائیکرز کی 37 رنز پر 3 وکٹیں گریں اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
مبصر خان نے ریان کنگ کو ایک اور میکنزی ہاروی کو 27 رنز پر پویلین روانہ کیا۔

مہران ممتاز نے ہیری نیلنسن کو 12 رنز پرآؤٹ کیا، ایلکس راس 6 رنز بنا کر فیصل اکرم کا نشانہ بنے۔

یہ پڑھیں: ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز: پاکستان شاہینز نے میلبرن رینیگیڈز کو ہرا دیا

معاذ صداقت نے ہینو جیکبز کو 19 رنز پراپنا نشانہ بنا کر پاکستان کی کامیابی یقینی بنائی۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے مبصر خان نے تین ، فیصل اکرم اور مہران ممتاز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یاسر خان اور معاذ صداقت کے درمیان 149 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم ہوئی۔

یاسر خان نے 51 رنز کی اننگز کھلی، معاذ صداقت نے 59 گیندوں پر 11 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔