پاکستان شاہینز نے دورہ آسٹریلیا میں پہلا ون ڈے جیت لیا ہے پاپوا نیو گینی کو 224 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پاکستان شاہینز نے پہلا ون ڈے جیت لیا ہے اور حریف پاپوا نیو گینی کو 224 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
قومی ٹیم نے پہلے کھیل کر آٹھ وکٹ پر 323 رنز بنائے۔ اذان اویس اور عرفات منہاس نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جواب میں پی این جی کی پوری ٹیم صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ فیصل اکرم نے پانچ اور احمد خان نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے حال ہی میں سری لنکا میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کر دوسری بار ٹائٹل جیتا جب کہ آسٹریلیا میں کھیلی گئی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کامیابی حاصل کی۔