پاک سری لنکا سریز، کیا بارشوں کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا؟

کراچی: وزیر بلدیات، سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاک سری لنکا سیریز کا انعقاد ہونا انتہائی اہم ہے.

ناصر شاہ نے کہا کہ ماضی میں کوئی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں تھی، سیکیورٹی اداروں، پی سی بی، حکومت کی کاوش سے یہ ممکن ہوا،بارش ہو رہی ہے، مگر میچ ضرور ہوگا.

وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کو سراہتے ہیں، مہمان ٹیم کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے.

انھوں نے کہا کہ ٹکٹس فروخت ہوئے ہیں، امید ہے اسٹیڈیم بھرا ہوا ہوگا، اسکول کالجز کے طلباو طالبات بھی میچ دیکھنےآئیں گے، وزیر اعلیٰ پی سی بی حکام سے رابطے میں ہیں.

خیال رہے کہ  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ  کل بہ روز جمعہ  نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت  سرفراز احمد کریں گے، جبکہ مہمان سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے سرانجام دیں گے۔