کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، اور 100 انڈیکس 39 ہزار19پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتےکے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز ہوا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
جس کے بعد ہنڈرڈانڈیکس میں 1035پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس39ہزار19پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
دوسری جانب چینی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی ریکارڈکی گئی، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں196 پوائنٹس ، کورین اسٹاک مارکیٹ میں19پوائنٹس اور جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں230پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2265 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث 100 انڈیکس 38 ہزار کی سطح برقرار نہ رک سکا اور 100 انڈیکس 37983کی سطح پر بند ہوا۔
ایک ہفتے میں37 ارب روپے مالیت کے 86 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 436 ارب روپے گھٹ کر 7094 ارب روپے رہ گئی جبکہ کاروباری ہفتے میں 86 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ۔