پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور  100 انڈیکس 92 ہزار 966 پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا۔

بلند سطح پر پہنچنے کے بعد مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 282 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 92 ہزار 21 پوائنٹس پر بند ہوا۔  مارکیٹ میں 29 ارب روپے مالیت کے 82 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 200 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 200 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی  جب کہ 51 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

دوسری جانب نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی خبروں سے امریکی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری نظر آ رہی ہے۔۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ٹیکس ریٹ ، کارپوریٹ ریگولشن میں کمی، امریکی ڈالرکو بہتراور شرح سود میں کمی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایس اینڈ پی اور نسدک فیوچر ٹریڈنگ میں ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ امریکی کرنسی مارکیٹ چار ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔