قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ کے سیکنڈ راؤنڈ میں پہنچ گئی

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے دوسرے میچ میں ارول ال کلب کو شکست دے کر سیکنڈ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم نے ارول ال کلب کو شکست دے کر اپنا دوسرا میچ 2-1 سے جیت لیا ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان طفیل شنواری، عبدالوہاب نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان پہلے راؤنڈ میں اپنا آخری میچ کل اسٹیگا برگ کلب کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں فریگ اوسلو کو ایک کے مقابلے میں 11 گولز سے ہرایا تھا۔