پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن پر آگیا

قومی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی۔

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان اب تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2025 کی اسٹینڈنگ بورڈ میں سرفہرست آگیا۔

گال میں سری لنکا کے خلاف چار وکٹوں کی فتح کے بعد نئے سرکل میں پاکستان واحد ٹیم ہے جس کا بے داغ ریکارڈ ہے اور اسے نئے سرکل میں کسی شکست کا سامنا نہیں ہے۔

Image

بھارت کو بھی نئے سرکل میں کوئی شکست نہیں ہوئی تاہم ویسٹ انڈیز کے ساتھ ڈرا نے انہیں تازہ ترین اسٹینڈنگ میں دوسرے مقام پر پہنچا دیا ہے اور ان کی جیت ہار کا 100 فیصد سے کم ہو کر 66.67 ہو گیا ہے۔

بھارت اسٹینڈنگ پر دوسرے مقام پر برقرار ہے، آسٹریلیا (تیسرے)، انگلینڈ (چوتھے) اور ویسٹ انڈیز (پانچویں) ہے۔