’ان دونوں کی صحیح ٹائم پر شادی ہوجاتی تو۔۔۔۔۔‘ سرفراز کی بات پر قہقہے لگ گئے

سرفراز احمد

ہمبنٹوٹا: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے جملے پر ساتھی کھلاڑی بے ساختہ مسکرا دیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کھلاڑی دو روزہ پریکٹس میچ کے لیے ہبمنٹوٹا پہنچ گئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور اوپنر بیٹر امام الحق بچوں کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

سرفراز احمد مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ ’اگر ان دونوں کی صحیح ٹائم پر شادی ہوجاتی تو ان کے اپنے اپنے بچے ہوتے۔‘

سرفراز کا یہ کہنا تھا کہ بابر اعظم اور امام الحق سمیت تمام کھلاڑی مسکرا دیے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا پہنچی ہے۔

16 جولائی سے گال میں شروع ہونے والی سری لنکا کی پاکستان کے خلاف آئندہ دو میچوں کی سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سری لنکا کا ممکنہ اسکواڈ: دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، کوسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجایا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، نشان مدوشکا (وکٹ)، سدیرا سماراویکراما، رمیش مینڈس، پربت جے سوریا، لکشیتھا مناسنگھے، پراویننڈ اسوئیکا، پراوینانڈا ، وشوا فرنینڈو، اور کسن راجیتھا۔