بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے دوسری بار جرمانہ عائد کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہفتہ کو بنگلورو میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
مذکورہ میچ میں گرین شرٹس بولنگ میں مقررہ وقت سے 2 اوورز پیچھے رہے جس کے باعث آئی سی سی نے قومی ٹیم پر 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
Pakistan's emphatic win in Bengaluru has been soured after the side was sanctioned for slow over-rate.
Details #CWC23https://t.co/0Opke1903M
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 5, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھی پاکستان کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔
28 اکتوبر کو چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ بیٹنگ کے خلاف مقررہ وقت میں چار اوورز کم کرائے تھے جس کے باعث آئی سی سی نے قومی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرکے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کھیلنے کے اپنے امکانات کو برقرار رکھا ہے تاہم صورتحال میں ابھی بھی اگر مگر کی تکرار موجود ہے۔