مثبت کرکٹ کا مطلب یہ نہیں کہ ۔۔۔۔۔؟ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی

پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ ہمیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پنڈی میں پاک، بنگلہ دیش کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی لیکن مثبت کرکٹ کا مطلب یہ نہین کہ جا کر چوکے، چھکے مارے جائیں۔

جیسن گلیسپی نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے اچھی کرکٹ کھیلی، انہیں جیت کا کریڈٹ دینا ہوگا۔ دوسرے ٹیسٹ میں ابرار احمد کو کنڈیشن دیکھ کر شامل کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔ شاہین کو آرام دینے کا مقصد یہ ہے کہ وہ کچھ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزار سکیں۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود بہت اچھے کپتان ہیں۔ ہم نے مثبت کرکٹ کھیل کر پہلی اننگز ڈکلیئر کی تھی۔

واضح ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور اس سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے۔

https://urdu.arynews.tv/pak-bangladesh-2nd-test-important-pakistani-player-out/