وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اور ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں وزیرخزانہ اور ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف، سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک شریک ہوئے۔
اعلامیہ کے مطابق آن لائن اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات پر عمل پیرا ہے پاکستان نویں جائزے کےبعداسٹاف لیول معاہدے کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نویں جائزہ کے لیے اہم شرائط پر پیشگی اقدامات کیے پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کر رہا ہے۔
ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف انٹونیٹی منیسو نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہتے ہیں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پاکستان کی کوشش کی قدر کرتی ہوں۔