اسلام آباد: پاکستان میں 50 لاکھ سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوگئی ، اسد عمر نے کہا آپ جلدرجسٹرکریں،ویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کرسکیں۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کہ الحمد للہ کل تک ویکسین 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کولگائی جا چکی ہے، آپ جلدرجسٹرکریں،ویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزیدکم کرسکیں اور آپ اپنی زندگی آزادی کےساتھ کورونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں، پاکستان کی ترقی کا سفر تیز ہو۔
الحمد للہ کل تک ویکسین 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگائ جا چکی ہے. آپ بھی جلد رجسٹر کریں اور ویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کر سکیں اور پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہو. اور آپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کرونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 28, 2021
یاد رہے پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کورونا ویکسی نیشن کاعمل مزیدتیز کردیاگیاہے، آنےوالےدنوں میں ویکسی نیشن کومزید تیز کیا جائےگا۔
پارلیمانی سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ لوگ ویکسی نیشن کےلیےزیادہ سےزیادہ رجسٹریشن کرائیں، پاکستان میں ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے اور ملک کےبیشترعلاقوں میں ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں، صرف اسلام آباد میں ہی15سےزیادہ ویکسی نیشن سینٹرموجودہیں۔