پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہے جس کا پہلا میچ آج سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہونا ہے تاہم رات میں ہونے والی بارش کے باعث گراؤنڈ گیلا ہے جس کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہے اور اب تک ٹاس بھی نہیں ہو سکا ہے۔
گزشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے پانچوں دن یعنی 21 سے 25 اگست تک بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز صبح کے وقت کچھ علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے اور اس کے امکانات 40 فیصد ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہوگا۔
دوپہر میں ٹیسٹ کرکٹ کے لحاظ سے موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔
دوپہر میں بھی بارش کا امکان ہے لیکن یہ صرف 7 فیصد ہے اور اس وقت موسم کرکٹ کے لحاظ سے بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شام کے وقت درجہ حرارت کم ہو کر 26 فیصد جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہوگا تاہم اس دوران بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/pak-bangladesh-first-test-match-delayed-due-to-wet-outfield/