ابوظبی: پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 198 رنز کی برتری حاصل کرلی اور اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے، چوتھے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 4 وکٹ پر 272 رنز بنالیے اور پاکستان کے خلاف 198 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے شاندار سنچری اسکور کی، ولیم سن 139 رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں جبکہ ہینری نیکولس نے 90 رنز بنا رکھے ہیں۔
Day 4: Stumps!
New Zealand: 272-4 (104 ov) lead by 198 runs. More: https://t.co/Qe77HDNugE #PAKvNZ pic.twitter.com/R1B3vabDOT— PCB Official (@TheRealPCB) December 6, 2018
چوتھے روز کھیل کے آغاز پر پاکستان کو صرف دو وکٹیں ہی مل سکیں جب روس ٹیلر اور سمرویل آؤٹ ہوئے، ایک وکٹ یاسر شاہ اور ایک شاہین آفریدی کے حصے میں آئی۔
یاسر شاہ نے کین ولیم سن کا 83 رنز پر کیچ ڈراپ کیا اس کے بعد انہوں نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 139 رنز بنا ڈالے، پارٹنر شپ کو توڑنے کے لیے کپتان سرفراز احمد نے اظہر علی اور محمد حفیظ کو بھی آزمایا لیکن کامیابی نہ مل سکی۔
تیسرے روز پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 348 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام پر 2 وکٹوں پر 26 رنز بنالیے، کیویز کو گرین شرٹس کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 48 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے راول کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، جبکہ یاسر شاہ نے ٹام لاتھم کو پویلین کی راہ دکھائی، یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے مزید ایک وکٹ درکار ہے۔
قبل ازیں اسد شفیق اور اظہر علی نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور پاکستان کا اسکور 348 رنز پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم بعد مین آنے والے بلے باز خاطرہ خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، کپتان سرفراز احمد 25 اور بابراعظم 14 رنز بناسکے۔
Day 3: Stumps – New Zealand trail by 48 runs.
More: https://t.co/Qe77HDNugE #PAKvNZ pic.twitter.com/s3TkiOOUNZ— PCB Official (@TheRealPCB) December 5, 2018
نیوزی لینڈ کی جانب سے سمر ویل نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنالیے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی سبقت ختم کرنے کے لیے مزید 135 رنز درکار ہیں۔
نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان نے اپنی اننگز شروع کی تو پہلے ہی اوور میں محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، دوسرے وکٹ امام الحق کی گری جو 9 رنز بنا کر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔
اس کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے ٹیم کو سہارا دیا تاہم حارث سہیل بھی ٹم ساؤتھی کی گیند پر 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
Day 2: Stumps!
Pakistan: 139/3 (61 ov) trail by 135 runs. More: https://t.co/Qe77HDNugE #PAKvNZ pic.twitter.com/JjoxQboVvc— PCB Official (@TheRealPCB) December 4, 2018
دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 62 اور اسد شفیق 26 رنز پر کریز پر موجود تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے تینوں وکٹیں فاسٹ بولر نے حاصل کی، ٹرینٹ بولٹ نے دو اور ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آج ابوظہبی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے 229 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا آغاز تو صرف 45 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 274 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان باؤلر بلال آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور شاہین آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ابوظہبی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے7 وکٹوں پر229 رنز بنالیے
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 229 رنز بنائے تھے۔