‏’پاکستان یواےای کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے‘‏

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ریل نیٹ ورک کے ذریعے رابطے ‏بڑھانے پر کام کر رہی ہے پاکستان یواےای کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانےکا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراعظم سواتی سے یواےای کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات ‏کی جس میں پاکستان اور یواےای میں اقتصادی تعلقات بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‏

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون جاری اور وسعت پر بھی اتفاق کیا۔ ‏

اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری بہتر بنانے کیلئےمسلسل کوششیں کر ‏رہی ہے حکومت پاکستان ریل نیٹ ورک کےذریعےرابطےبڑھانےپر کام کر رہی ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کوپاکستان کی کاروبار دوست پالیسی سے فائدہ اٹھاناچاہیے ‏پاکستان یواےای کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانےکا خواہاں ہے۔

یواے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کوقدر ‏کرتے ہیں پاکستان کے ریلوے سیکٹر کو بہتر بنانے کے عزم کو سراہتے ہیں۔