اسلام آباد : پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بھارت کوسختی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کو نشانہ بنایا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کی مزید کارروائی پر دوٹوک ردعمل تیار کرلیا۔
سیاسی و عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا اور جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف بھی نشانے پر ہوں گے۔
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے سختی سے خبردارکیا ہے کہ بھارت نے حرکت کی تو نتائج سنگین ہوں گے۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
یاد رہے امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے رابطہ کیا تھا، جس میں اسحاق ڈار نے مارکو روبیو سے کہا گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے۔ بھارت نے صورتحال کو مزید بڑھایا تو پاکستان نہیں رکے گا۔ بھارت اب حملہ کرے گا تو زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
بعد ازاں اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی ہم منصب کو بتا دیا ہے بھارت حملہ کرے گا تو جواب دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جو کچھ کررہاہےاپنےدفاع میں کررہاہے اور ابھی ہم بھارت کوآج رات کیےگئے حملوں کاجواب دےرہےہیں ، بھارت کوجارحیت کا جواب دینےکاہمارا حق ابھی باقی ہے، بھارتی جارحیت میں اب تک35افراد شہید ہوچکےہیں۔