پاکستان کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم رمضان میں ہمیشہ سے ہی کامیاب رہی ہے۔
گرین شرٹس کے ساتھ گزرے وقت اور تجربات شیئر کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ مسلمانوں میں رمضان کی خاص اہمیت ہے اس میں کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھنے کا الگ ہی لطف ہے ہم نے رمضان کے دوران معیاری کرکٹ کھیلی اور اتفاق سے ہم ہمیشہ بہت کامیاب رہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے رمضان کے دوران چیمپئنز ٹرافی جیتی ہم نے رمضان کے دوران لارڈز میں ایک ٹیسٹ میچ جیتا جو چیز میرے لیے نمایاں تھی وہ کھلاڑی کا ان کے ایمان اور رمضان کے لیے عزم تھا کھلاڑیوں نے اس کے مطابق خود کو ڈھال لیا جو کہ حیرت انگیز تھا۔
واضح رہے کہ 2016 سے 2019 تک، آرتھر نے پاکستان کے ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں، 2017 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے میں ان کی مدد کی اور وہ وقت رمضان کا ہی تھا۔۔
اس سال کے شروع میں پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ مکی آرتھر ممکنہ طور پر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر واپس آئیں گے۔