پاکستان نے ایران کو ہرا کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
تھائی لینڈ میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ایران کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی ہے۔
والی بال چیمپئن شپ فائنل میں ایران نے پہلا اور دوسرا سیٹ جیتا تھا، پاکستان ٹیم نے لگاتار تین سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایونٹ میں چھٹی کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان نے بھارت کو 19-16، 25-25، 25-12 کے اسکور سے شکست دی۔ پاکستان کی ٹیم والی چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہی۔
یہ پڑھیں: پاکستان بھارت کو ہرا کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم والی چیمپئن شپ میں ناقابل شکست ہے۔ پاکستان کا فائنل میں 19 جولائی کو ایران سے مقابلہ ہوگا۔
پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میچ میں ایران کو 3-1 سے شکست دے چکی ہے، یہ میچ دو گھنٹے تک جاری رہا تھا جس میں اسکور 23-25، 19-25، 25-22، اور 29-31 رہا تھا۔
پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز جنوبی کوریا (25-16، 25-19، 25-8) کے خلاف 3-0 سے جیت کر کیا، اس کے بعد سعودی عرب (25-14، 25-13، 25-11) کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اپنے تیسرے گروپ میچ میں انہوں نے چائنیز تائپے کو اسٹریٹ سیٹس (26-24، 25-14، 25-16) میں شکست دے کر اپنا بہترین ریکارڈ برقرار رکھا۔