’قوم کا سر فخر سے بلند‘ ویمنز ٹیم کی کامیابی پر مبارکبادیں

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ذکااشرف کا کہنا ہے کہ ویمنز ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا کھلاڑیوں اورٹیم مینجمنٹ کی محنت کو سراہتا ہوں۔

قومی ویمنزٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ دورہ نیوزی لینڈکے بعد قومی ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب بھی ہوگی۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 5 سال میں پہلی غیر ملکی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کو ان کے گھر میں شکست دینا کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے۔