وفاقی کابینہ کی منظوری ، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طورپرغیرفعال ہو گیا

پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طورپرغیرفعال ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں ملکی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے دو نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی، رولزآف بزنس انیس سو تیہتر میں پی ڈبلیو ڈی کی بندش سےمتعلق ترمیم منظور کرلی گئی، جس کے بعد پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری غیر فعال ہو گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا اور کابینہ نےچین پاکستان ریلوےکے درمیان فنانسنگ معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم نے کابینہ کو گزشتہ روز کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور کہا وزیراعظم نےکہاکہ بلوچستان میں سکیورٹی اداروں بشمول پولیس،لیویزکی استعدادمیں اضافہ کیا جارہا ہے، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور عبرت کا نشان بنانےکیلئےقوم پر عزم ہے۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کےانتیس اگست کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی توثیق کردی۔