روزگار کے لئے کینیڈا جانے کے خواہمشند پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر

پنجاب روزگار کینیڈا

لاہور: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا، رواں ماہ معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلن کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پنجاب حکومت اور کینیڈا کے درمیان افرادی قوت کو کینیڈا بھجوانے کے حوالے سے مجوزہ معاہدے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں تحفظ ماحول خصوصا اسموگ سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا پاکستان اور کینیڈا میں بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں، تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا، رواں ماہ پنجاب حکومت کا وفد کینیڈا جا کر معاہدے پر دستخط کرے گ