پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار اظفر رحمان نے شادی کرلی

کراچی : پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار اظفر رحمان نے شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں کے معروف اداکار اظفر رحمان نے زندگی کے نئے سفرکا آغاز کردیا، معروف اداکار اظفر رحمان نے شادی کیلئے نجی تقریب منعقد کی، جس میں صرف قریبی دوست احباب کو ہی مدعو کیا گیا تھا، اظفر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہیں۔

azfar-3

azfer2

az3

اظفر رحمان پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، اظفراپنی وجاہت اورخوبصورتی کے علاوہ بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی بناء پر بھی جانے جاتے ہیں۔

اظفر رحمان اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ، جس کے بعد ڈائیرکٹنگ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور کئی ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

azfar2
azfar-1

az5