کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی بحال

کراچی: فضائی امور پر نظر رکھنے والے ادارے سول ایوی ایشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوا جس کے بعد دو غیرملکی پروازیں بیرونِ ملک روانہ ہوئیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق فلائٹ نمبر WY324 KHI MCT# اور EK601 KHI DXB#  کراچی ائیرپورٹ سے مسافر لے کر مسقط اور دوسری دبئی روانہ ہوئی۔

سی اے اے کے مطابق شمال مغربی اور شمال مشرقی علاقوں سے آنے والی پروازوں کا آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا۔ یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سے تمام پروازوں کے لیے آپریشن معطل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی شر انگیزی کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود کل رات 12 بجے تک کے لیے بند

بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی اور پاکستان کی زبردست جوابی کارروائی کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی فضائی حدود بند کی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کا باقاعدہ ناٹم جاری کیا جس کے ذریعے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنوں کو آگاہ کیا گیا۔

حکم نامہ جاری ہوتے ہی لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل کیا گیا ہے۔ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنوں نے مسافروں کو بھی آگاہ کردیا گیا۔