پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی سینیٹر اور کانگریس اراکین سے ملاقات

مسعود خان

واشنگٹن : پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکی سینیٹر اور کانگریس کے اراکین سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے واشنگٹن میں امریکی سینیٹر ٹوڈ ینگ، کانگریس اراکین مائیک راجرز اور الہان عمر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری، دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون، ماحولیاتی تبدیلی اور علاقائی پیشرفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ اس اہم ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر مسعود خان نے چیئرمین آرمڈ سروسز کمیٹی کانگریس مین مائیک راجرز سے بھی ملاقات کے موقع پر دفاعی تعلقات ،سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں فریقین نے روابط جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

مسعودخان نے رکن کانگریس الہان عمر سے گفتگو کرتے ہوئے انسانی سلامتی کو فروغ دینے پر کانگریس رکن الہان عمر کے کام کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی۔