اسلام آباد :پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کا خوبصورت پورٹریٹ تیارکرلیا، پورٹریٹ میں دونوں رہنماؤں کےچہروں پر خوشی کی جھلک نمایاں دکھائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک سعودیہ تعلقات میں نیا موڑ آگیا، دونوں ممالک میں پھرسےقربیتیں بڑھیں توآرٹسٹ بھی میدان میں آگئے ، ولی عہد کےپورٹریٹ سےشہرت پانےوالی مصورہ رابعہ ذاکر پیچھے رہ سکی۔
وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر رابعہ ذاکر نے دونوں رہنماؤں کا پورٹریٹ تیار کرلیا ، پورٹریٹ میں دونوں رہنماؤں کےچہروں پرخوشی کی جھلک نمایاں دکھائی گئی جبکہ ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑے ہاتھ ہلا رہےہیں۔
latest painting
The close ties between KSA & #Pakistan getting further strengthened by the visit of PM #ImranKhan to #SaudiArabia.Old allies continue with fervour and zeal.@KSAMOFA @SaudiNews50 @ImranKhanPTI @KSAembassyPK
@javerias#PMIKinKSA#رئيس_وزراء_باكستان_في_السعودية pic.twitter.com/9aYsYxtIrG— Rabia Zakir (@RabiaZakir4) May 7, 2021
پورٹریٹ دونوں ممالک کےعوام کیلئے نیک تمناؤں کاپیغام دیتی ہے ، مصورہ رابعہ ذاکر یہ پینٹنگ سعودی شاہی خاندان تک پہنچائیں گی، انھوں نے کہا کہ عمران خان اور سعودی ولی عہد امت مسلمہ کی شان ہیں۔
یاد رہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی آرٹسٹ رابعہ ذاکر نے ان کے لیے پورٹریٹ کا تحفہ تیار کیا تھا، رابعہ ذاکر نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آئل پینٹنگ سعودی سفیر کے حوالے کی تھی۔
رابعہ ذاکر کا کہنا تھا کہ میں انتہائی خوش ہوں کیونکہ میرا پورٹریٹ بنانے کا مقصد پورا ہوگیا، اس موقع پر رابعہ ذاکر کا کہنا تھا کہ وہ اب تک کئی اہم شخصیات کے پورٹریٹ تیار کرچکی ہیں، ولی عہد کےچہرے کےجلالی اور جمالی تاثرات بنانا مشکل کام تھا۔