پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم آج رات وطن واپس پہنچیں گے

ارشد ندیم

لاہور : ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم پہلے پاکستانی ایتھلیٹ تھے جو فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ارشد ندیم میڈل تو حاصل نہ کرسکے مگر بغیر کسی حکومتی تعاون کے اپنی محنت آپ کے تحت اولمپکس میں جگہ بنائی اور جویلین تھرو (نیزہ بازی) کے مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ارشد ندیم سخت محنت کے باوجود میڈل تو نہ جیت سکے مگر شاندار کارکردگی کی بدولت عوام کے دل جیت لیے۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپسی کےلیے ٹوکیوں سے دوحہ قطر پہنچ گئے ہیں اور آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل، صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن ارشد ندیم کا استقبال کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں ارشد ندیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ سونے کا تمغہ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے جیتا تھا۔