پاکستان نے چونسا، سندھڑی آم اور سرگودھا کینو کی جیوگرافیکل انڈی کیشن کروالی۔
وزارت تجارت نے جیوگرافیکل انڈی کیشن کےتحت مصنوعات کی رجسٹریشن کروائی ہے۔ پاکستان کی مزید 3 مصنوعات کو جی آئی کےتحت رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔
پاکستان نے چونسا، سندھڑی آم اور سرگودھاکینو کی جیوگرافیکل انڈی کیشن رجسٹر کرائی ہے۔
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ کمرشل مفادات اور پرائم مصنوعات کےتحفظ کیلئےرجسٹریشن کی گئی۔ پاکستان اب تک 6 مصنوعات کی جی آئی رجسٹریشن کر چکا ہے۔
وزارت کے مطابق پاکستانی مزید مصنوعات کی جی آئی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔