مس یونیورس کے اسٹیج پر پاکستانی حسینہ نے جلوے بکھیر دیے۔
مس یونیورس کے اسٹیج پر 25 سال کی فیشن ماڈل ایریکا روبن کی مختلف انداز سے انٹری ہوئی، وہ ریمپ پر موتیوں سے سجا سفید گاؤں اور ستاروں سے بھرے شرارے میں دلکش دستکاری والی پنکھا جلتی رہیں۔
ایل سلواڈور میں عالمی ملکہ حسن کا دنگل اتوار کو سجے گا، نوے ملکوں کی حسینائیں مقابلہ حسن میں حصہ لے رہی ہیں۔
قومی ملبوسات کے سیگمنٹ کے لیے ایریکا نے کھاڈی ڈیزائن کے ملبوسات کا انتخاب کیا، جسے ’پہچان‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا انگریزی میں ترجمہ ’شناخت‘ میں کیا گیا ہے۔
کیپشن میں ملبوسات کی اہمیت کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے اور ایریکا کے اپنے لباس کے ذریعے پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی کا جشن منانے کے مشن کو اجاگر کیا گیا۔
اداکارہ نے پیغام دیا کہ قومی لباس زیب تن کرنے کا مقصد پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی کا جشن منانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس مس یونیورس کا تاج امریکی حسینا آر بونی گیبرئیل نے پہنا تھا۔
بھارت تین بار یہ اعزاز اپنے نام کر چکا ہے جس میں سن 1994 میں سشمیتا سین، 2000 میں لارا دتہ اور 2021 میں ہرناز کور سندھو مس یونیورس بن چکی ہیں۔
رواں برس مس یونیورس کون بنے گا اس کا اعلان 19 نومبر کو ہو گا۔