پاکستانی کرکٹر نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی

پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی لڑکی پوجا سے منگنی کرلی۔

پاکستانی کرکٹر رضا حسن اور بھارتی لڑکی پوجا کی منگنی نیویارک میں ہوئی اور دونوں کی شادی آئندہ برس فروری میں ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق رضا حسن نے بتایا کہ پوجا اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد ہی مذہب تبدیل کرلیں گی۔

رضا حسن

واضح رہے کہ رضا حسن 32 سال کی عمر میں پاکستان سے مستقل طور پر امریکا منتقل ہوگئے ہیں۔

قومی کرکٹر نے ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور 10 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔