لاہور: کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد پی سی بی نے اہم فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والےحملے کے بعد افغان کرکٹ لیگ کھیلنےوالے چاروں پاکستانی کرکٹرز کوفوری وطن واپس بلوا لیا گیا ہے۔
افغان کرکٹ لیگ کھیلنے والوں میں میرحمزہ، افتخاراحمد، آصف آفریدی اورکامران غلام شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’نصیب میں ہوا تو پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلوں گا‘
واضح رہے کہ جمعے کے روز افغان دارالحکومت کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈومیسٹک لیگ میچ کے دوران ہونے والے دستی بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے بتایا کہ جس وقت شائقین مقامی شپاگیزا کرکٹ لیگ کا میچ دیکھ رہے تھے، اس دوران ہجوم میں دھماکا ہوا۔
دستی بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اورکئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کےبعد کھلاڑیوں کو بنکرمیں اسٹیڈیم سےروانہ کیا گیا تھا۔