پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف ایک بار پھر بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے۔
حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن اسٹارز سے معاہدہ کر لیا ہے اور وہ مسلسل تیسرے سیزن میں ان کی نمائندگی کریں گے۔
میلبرن اسٹارز نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 28 سالہ حارث رؤف 27 دسمبر کو بی بی ایل الیون کا پہلا میچ برسبین ہیٹ کے خلاف کھیلیں گے اور سیزن کے آخر تک وہ ٹیم کو دستیاب رہیں گے۔
Welcome back to #TeamGreen Haris Rauf 💚
The fast bowler will join the Stars after Christmas ⭐
— Melbourne Stars (@StarsBBL) December 7, 2021
حارث رؤف 2019 سے اسٹارز کے لیے اہم رہے ہیں انہوں نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں ایک یادگار ہیٹ ٹرک سمیت 10 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔
فاسٹ بولر نے دونوں فارمیٹس میں 2020 میں بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے بعد پاکستان کے لیے 8 ایک روزہ اور 32 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔