پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں بروقت کارروائی ، 6 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

پاک بحریہ

کراچی : پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے 6 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی کھلے سمندر میں بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے چھ ماہی گیروں کو بچالیا۔

ترجمان کا کہنا ہے پاک بحریہ کے جہاز کو سمندر میں پھنسی الزوبیرنامی کشتی کی جانب سے ہنگامی کال موصول ہوئی، جس پر پاک بحریہ نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے کشتی کو تلاش کیااور فنی خرابی دورکی۔

پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم نے کشتی میں پھنسے چھ ماہی گیروں کو طبی امداد بھی فراہم کی، پاک بحریہ کاسرچ اینڈ ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

گذشتہ سال کھلے سمندر میں بھارتی کشتی جمنا ساغر کو حادثہ پیش آیا تھا ، جس کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی، پاک بحریہ نے کشتی الٹنے کی اطلاع ملنے پر بروقت امدادی کاروائی کرکے کشتی میں سوار 10 میں سے 9 افراد کو بچالیا ہے، جبکہ ایک ماہی گیر ڈوب کر ہلاک ہوگیا تھا۔