آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولر عامر جمال نے پہلی اننگ میں 6 وکٹیں لے کر اپنے پہلا ٹیسٹ یادگار بنا لیا۔
پاکستان آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کینگروز ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 487 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عامر جمال جن کا یہ پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ ہے انہوں نے پہلی اننگ میں 6 کینگرو بلے بازوں کو میدان بدر کیا جس میں چار وکٹیں انہوں نے دوسرے روز حاصل کیں۔
عامر جمال کا شکار ہونے والوں میں اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی شامل تھے جنہیں سنچری اننگ کھیلنے کے بعد 164 کے انفرادی اسکور پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
نوجوان پیسر نے آغا سلمان کی مدد سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور ناتھن لیون کو میدان بدر کیا۔
پرتھ ٹیسٹ کا دوسرا دن، آسٹریلیا کی پہلی اننگ 487 رنز پر تمام
واضح رہے کہ عامر جمال پاکستان کے پانچویں بولر ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔
5️⃣ on Test debut for Aamir Jamal!
Excellent bowling from the pacer as he becomes the 14th bowler to take a fifer on debut #AUSvPAK pic.twitter.com/RQVCDQzyN8
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2023