پاکستانی فارماسیوٹیکل کمپنی کی ‘یو اے ای’ کی مارکیٹ میں انٹری

فارماسیوٹیکل کمپنی یواے ای

اسلام آباد : نجی پاکستانی فارماسیوٹیکل کمپنی نے یواے ای میں دوائیں تیار کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا، جس کے بعد پاکستانی کمپنی یو اے ای مین مختلف اقسام کی دوائیں تیار اور فروخت کرسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فارماسیوٹیکل کمپنی نے یو اے ای کی مارکیٹ میں انٹری دے دی ، نجی پاکستانی فارماسیوٹیکل کمپنی نے متحدہ عرب امارات میں دوائیں تیار کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا ہے۔

یو اے ای کی وزارت صحت نے نجی پاکستان کمپنی کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا ، جس کے بعد کمپنی یو اے ای میں مختلف اقسام کی دوائیں تیار اور فروخت کرسکے گی۔

نجی کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر شیئر ہولڈرز کو اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے ، کمپنی ساؤتھ ایشیا ، افریقہ ، کینیڈا ، لاطینی امریکا سمیت دیگر ممالک میں کاروبار کووسعت دے رہی ہے۔