پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت؟

ریاض: وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ سعوی عرب کی جانب سے پابندی9ملکوں پر لگائی گئی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سمیت دیگر نوممالک سے زائرین عمرے کے لیے مملکت نہیں جاسکتے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے یہ اقدام کورونا کے پیش نظر اٹھایا ہے تاہم پابندیوں کے حوالے سے سعودی اعلیٰ حکام سے رابطہ کررہے ہیں۔

غیرملکی زائرین کے لیے عمرہ شرائط جاری

نورالحق قادری نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ماہانہ20لاکھ زائرین کے لیے عمرہ ادائیگی کا کوٹہ رکھا ہے۔

خیال رہے کہ آج سے عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پابندی کے شکار ملکوں کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی عمرہ ادا کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جن ممالک کے عازمین پر عمرہ ادائیگی کی پابندی عائد کی گئی، اُن میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ اور لبنان شامل ہیں۔