نئی حج اسکیم کےتحت سعودی طوافہ کو ادائیگی کے باوجود منیٰ و عرفات میں مطلوبہ جگہ کےحصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستانی حج گروپ آرگنائزر کا کہنا ہے کہ حجاج کیلئے منیٰ وعرفات میں مطلوبہ زون میں جگہ کیلئے مشکلات کا سامنا ہے پاکستانی وزیر مذہبی امور اور سعودی وزیر حج کو مسئلےکےحل کیلئےفوری اقدام کی ضرورت ہے
اپنے بیان میں گروپ نے کہا کہ پرائیویٹ حج آرگنائزرز کی کثیر تعداد مناسک کی ادائیگی کےانتظامات کیلئےسعودیہ میں موجودہیں، رقوم واپسی پر پاکستانی حج گروپ آرگنائزر، حجاج کیلئے غیرمعمولی حالات پیدا ہونے کا اندیشہ ہے وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، حکومت پاکستان سےدرخواست ہے مسئلہ حل کرائیں۔
سعودی طوافہ کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ متعلقہ سعودی حکام سے جگہ کی دستیابی کا انتظار کر رہے ہیں، عدم دستیابی پر پاکستانی حج گروپ آرگنائزر سے لی گئی رقوم واپس کردی جائیں گی۔