کراچی: عمرہ ادائیگی کے لیے پاکستان سے روانہ ہونے والے 81 خوش نصیب زائرین مدینہ اور جدہ ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 9713 کے ذریعے 46عمرہ زائرین اسلام آباد سے مدینہ اور جدہ پہنچے، تمام زائرین کے ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا۔
سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کا خودکار اسکرین کے زریعے ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا۔ زائرین کو 3 روز قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔علاوہ ازیں لاہور سے سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 735 کے ذریعے 35 سے زائد عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے۔
لاہور سے عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والوں میں 28 بڑے اور 9 شیر خوار بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یکم نومبر سے اجازت کے بعد آج انڈویشیا سے بھی زائرین کا گروپ سعودی پہنچا، تمام عازمین کا ایئرپورٹ پر وزارت حج و عمرہ کے حکام نے کیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔
Minister of Hajj and Umrah recieved Umrah Pilgrims at Jeddah airport who arrived from Pakistan and Indonesia pic.twitter.com/CSbl0x5eyl
— Haramain Sharifain (@hsharifain) November 1, 2020
سعودی عرب پہنچنے سے 72 گھنٹے کے دوران کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہوگی جبکہ حکومت نے پچاس زائرین پر مشتمل گروپ تشکیل دیے ہیں جو ایک ساتھ عمرہ ادا کریں گے۔
زائرین کو فیس ماسک، ہینڈ سینٹائزر اور سماجی فاصلے کی شرائط پر لازمی عمل درآمد کرنا ہوگا۔ زائرین کو سعودی عرب پہنچنے سے قبل اعتمرنا اپیلیکشن سے بکنگ کروانا ہو گئی، 18 سال سے 50 سال کی عمر تک کے لوگوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جبکہ انہیں 10دن سعودی عرب میں رہنے کی اجازت ہو گی۔ سعودی عرب پہنچنے پر زائرین کو تین روز تک ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔
VIDEO 2 : Arrival of the first group of pilgrims from Pakistan pic.twitter.com/UFAeKq1nic
— Haramain Sharifain (@hsharifain) November 1, 2020