نیویارک : پاکستانی طالبعلم روڈ کراس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا ہے، انیس سالہ طالبعلم کو ٹکر مارنے والا کار سوار فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق انیس سالہ شارق جمانی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، کولمبیا یونیورسٹی کا طالبعلم شارق روڈ کراس کر رہا تھاکہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، حادثے میں شارق شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور اسپتال پہنچایا گیا، جہاں اسکے دماغ کی سرجری کی گئی۔
حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
شارق کے علاج کے لئے پانچ لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے، اس کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے ایک سو چھبیس ہزار ڈالر جمع کر چکے ہیں۔
انیس سالہ جمانی کے والدین پاکستان مں مقیم ہیں، امریکی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔