پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے پرتھ میں ہو رہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان ٹیم تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر سیریز کے لیے کینگروز کے دیس میں موجود ہے سیریز کا با قاعدہ آغاز 14 دسمبر کو پرتھ ٹیسٹ سے ہو رہا ہے جس کو ویسٹ ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کینبرا میں پی ایم الیون سے چار روزہ ٹور میچ کھیلنے کے بعد پرتھ پہنچ چکی ہے اور آج اس نے واکا گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس کی جس کی تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔
Gearing up to go for the series opener #AUSvPAK pic.twitter.com/c9g7WAHCDV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 11, 2023
قومی ٹیم نے واکا گراؤنڈ میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بھرپور پریکٹس کر کے اس میں موجود کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کی جب کہ کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ میں بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، پرتھ میں ہمیشہ فاسٹ بولرز نے بیٹرز پر برتری ثابت کی ہے۔
پہلا ٹیسٹ، پاکستانی شائقین کے لیے پرتھ اسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات
پاکستان اور پی ایم الیون کے درمیان کینبرا میں کھیلے جانے والا چار روزہ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا تھا جس کے بعد پاکستان ٹیم گزشتہ روز کینبرا سے پرتھ پہنچی تھی۔