ورلڈ کپ کی مہم میں گرین شرٹس نیوزی لینڈ کے خلاف میدان سر کرنے کے لیے کولکتہ سے بنگلورو پہنچ گئی پی سی بی نے ٹیم کے سفر کی دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی۔
بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ فائنل فور میں میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ کی رسائی یقینی ہے جب کہ بقیہ دو ٹیموں کے لیے تاحال میدان میں 5 امیدوار ہیں جن میں ریکارڈ 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے ساتھ اگر مگر کی صورتحال میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔
پاکستان کی ورلڈ کپ مہم میں اگلا ہدف نیوزی لینڈ کو شکست دینا ہے جس کے لیے قومی ٹیم کولکتہ سے بنگلورو پہنچ گئی ہے۔
پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے یہ سفر ہنستے مسکراتے خوشگوار انداز میں طے کیا جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیئر کی ہے جس میں کھلاڑیوں کو آپس میں خوش گپیاں کرتے، فینز کے ساتھ تصاویر بنواتے دکھایا گیا ہے جب کہ کپتان بابر علی حسن علی کی کمسن بیٹی کے ساتھ بھی نظر آئے۔
Kolkata ✈️ Bengaluru
Watch @Wasim_Jnr discuss his bowling form and his chat with @iNaseemShah #CWC23 | #DattKePakistani pic.twitter.com/UAoNjaCmqu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 1, 2023
بنگلورو پہنچنے پر ہوٹل کے باہر گرین شرٹس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ روایتی رقص پیش کیا گیا جب کہ کھلاڑیوں کو گیندے کے پھولوں کے ہار پہنائے اور گلاب نچھاور کیے گئے۔